امریکی پابندیاں اٹھنے پر گوگل سروسز استعمال کریں گے، ہواوے

0

ویانا(این این آئی) ہواوے کے آسٹریا میں کنٹری منیجر فریڈ وانگ فائی نے کہاہے کہ امریکا اور چین کے درمیان تجارتی جنگ سے سب سے زیادہ اسمارٹ فون کمپنی ہواوے متاثر ہوئی ہے جس کو گوگل سروسز سے محرومی کا سامنا کرناپڑا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ہواوے کے آسٹریا میں کنٹری منیجر فریڈ وانگ فائی نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ ہواوے کی جانب سے اپنے آپریٹنگ سسٹم اور سروسز وغیرہ پر کام ہورہا ہے مگر کمپنی کو گوگل ایپس سے محرومی کے نتیجے میں گزشتہ سال کی آخری سہ ماہی میں فونز کی فروخت میں کمی کا سامنا ہوا۔مگر کمپنی نے اپنے نئے بیان میں کہا کہ وہ اب بھی گوگل سروسز کو اپنے فونز میں استعمال کرنا چاہتی ہے۔ہواوے کے آسٹریا میں کنٹری منیجر فریڈ وانگ فائی نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ اگر امریکی پابندیاں ختم ہونے کے بعد بھی کمپنی گوگل سروسز کی جانب واپس نہیں جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ہواوے مزید امریکی سیاست پر انحصار نہیں کرنا چاہتی جس سے مستقبل میں کمپنی کے لیے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔مگر اس بیان کے فوری بعد ہواوے کی جانب سے ایک وضاحتی بیان بھی جاری کردیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.