روس اور ترکی شام میں فوراً لڑائی روک دیں، فرانسیسی صدر کا مطالبہ

0

پیرس(این این آئی )فرانسیسی صدر عمانویل میکروں نے روس اور ترکی پر زور دیا ہے کہ وہ شام کے علاقے ادلب میں جاری لڑائی روک دیں۔ ادلب میں جاری لڑائی نے بد ترین انسانی المیے کو جنم دیا ہے اور یہ صورت حال شامی حکومت کے اتحادیوں اور مخالفین کے درمیان جاری جنگ کا نتیجہ ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق فرانسیسی صدر عمانویل میکروں نے اپنے روسی اور ترک ہم منصوبوں ولادی میر پوتین اور رجب طیب ایردوآن سے ٹیلیفون پر بات چیت میں کیا۔فرانسیسی ایوان صدر کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ صدر میکروں نے روسی صدر ولادی میر پوتین اور ترکی کے طیب ایردوآن سے ٹیلیفون پر بات چیت کی اور ان دونوں رہ نمائوں پر شام میں جاری لڑائی روکنے کا مطالبہ کیا۔ان کے دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ جمہوریہ کے صدر نے فوری طور فرانسیسی صدر نے ترکی اور روس پر زور دیا کہ وہ شام میں ایسا ہی جنگ بندی معاہدہ کریں جیسا کہ 2018ء میں جرمنی اور جاپان نے شام کے حوالے سے دوسرے ملکوں بالخصوص ترکی اور روس کے ساتھ کیا تھا۔فرانسیسی صدر نے شام میں ترک فوجیوں کی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ترکی پر زور دیا کہ وہ مہاجرین کی یورپ کی طرف آنے والی نئی لہر کو روکنے کے لیے یورپی ممالک کے ساتھ تعاون کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.