امریکہ افغان طالبان کے مابین امن معاہدے میں پاکستان کا کلیدی کردار رہا ہے ،قاسم خان سوری

0

ڈیرہ اللہ یار( این این آئی )ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ امریکہ افغان طالبان کے مابین امن معاہدے میں پاکستان کا کلیدی کردار رہا ہے افغان امن معاہدے سے خطے میں جاری 19سالہ طویل جنگ کا خاتمہ ہوگا جس میں ہزاروں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں  پاکستان خودمختیار ہمسایہ چاہتا ہے افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاء سے خطے بشمول پاکستان پر مثبت اثرات مرتب ہونگے حکومت کی نواز شریف سے کوئی ڈیل نہیں ہوئی نواز شریف کی صحت ناساز تھی جس کو عدالت نے انسانی ہمدردی کے ناطے باہر جانے کی اجازت دی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے روجھان جمالی میں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ و بین الصوبائی امور میر عمر خان جمالی کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے عشایئے میں شرکت اور میر نصیرا للہ خان رند کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر میر گودھا خان ہجوانی ، میر شوکت علی بنگلزئی ، محمد عارف رند ، میر محمد علی رند و دیگر بھی موجود تھے قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو جب حکومت ملی تو ملکی معیشت غیر مستحکم تھی اور ملک قرضوں کے بوجھ تلے ڈوبا ہوا تھا وزیر اعظم عمران خان نے ملکی معیشت کو مستحکم کرنے اور غیر ملکی قرضوں کا بوجھ اتارنے کے لیے سخت فیصلے کیے ہیں جس باعث اب معیشت مستحکم ہورہی ہے اور انڈسٹریاں بحال ہو رہی ہیں انکا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی کی ذمہ داری آٹا اور چینی مافیا ہے جنہوں نے اپنی جیبیں بھرنے کے لیے ذخیرہ اندوزی کرکے مہنگائی کا طوفان برپا کیا ہے آنے والے دنوں میں مہنگائی پر مکمل طور پر قابو پالیا جائیگا نوجوانوں کے لیے 200ارب روپے کی لاگت سے آسان قرضے دینے کا اسکیم بھی لایا جارہا ہے احساس پروگرام کے تحت غربت مٹاؤ سمیت دیگر اسکیمیں بھی لا رہے ہیں جس سے غریب کا معیار زندگی بلند کرنے میں مدد ملے گی پیٹرول مصنوعات اور اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں کمی سے مہنگائی جلد ختم ہو جائے گی اپنی نشست کے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری کا کہنا تھا کیس عدالت میں ہے عدالت انصاف پر مبنی فیصلہ کریگی اور عدالتی فیصلہ قبول ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.