کینیا، غربت کی داستان رقم، حساس دل رو پڑے، ماں نے بھوکے بچوں کو سلانے کے لیے پتھر پکادیئے

0

ممباسا: مشرقی افریقی ملک کینیا کی ایک مجبور ماں کی جانب سے بھوکے بچوں کو سلانے کے لیے پتھروں کو کھانے کے طور پر پکائے جانے کے واقعے نے حساس دل لوگوں کے جنجھوڑ دیا۔کینیا کے دوسرے بڑے شہر ممباسا کی ایک بیواہ ماہ نے 30 اپریل کو بھوک سے نڈھال اپنے 8 کم سن بچوں کو سلانے اور انہیں دھوکا دینے کی غرض سے ہانڈی میں پتھر ڈال کر اسے چولہے پر چڑھا دیا تاکہ ان کے بچے اس آسرے میں رہیں کہ ان کی ماں ان کے لیے کھانا تیار کر رہی ہیں اور وہ اسی انتظار میں سو جائیں۔اپنی نوعیت کے اس پہلے واقعے کو سنتے ہی کئی حساس دل لوگ اشکار ہوگئے اور ایک پڑوسی کی مدد سے بچوں کے لیے پتھر پکانے والی ماں کو کینیا بھر سے لوگوں نے امداد بھجوادی۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق 8 بچوں کی بیواہ ماں پنینا بہتی کٹسا نے اس وقت پتھروں کو پکایا جب ان کے بچے بھوک سے نڈھال ہونے کے بعد ان سے کھانا طلب کر رہے تھے مگر ان کے پاس انہیں کھلانے کو کچھ نہ تھا تو انہوں نے بچوں کو دھوکا دینے کی غرض سے پتھروں کا ہانڈی میں پکانا شروع کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.