رشی کپور بہت ہمدرد انسان تھے، میرا

0

نیویارک :  اداکارہ میرا نے بھارتی اداکار رشی کپور کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ رشی کپور اچھے اداکار کے ساتھ ساتھ اچھے انسان بھی تھے۔ اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ وہ بھارتی اداکار رشی کپور کی موت کی خبر سن کر گہرے صدمے میں ہیں، ان کی رشی کپور سے ممبئی میں ملاقات ہوئی تھی۔میرا کا کہنا ہے کہ رشی کپور بہت ہمدرد انسان تھے، ان کی طبیعت دوستانہ تھی۔ اداکارہ نے بتایا کہ ان کی رشی کپور کے ساتھ کام کرنے کی خواہش تھی، جبکہ رشی کپور بھی ان کے ساتھ کام کرنا چاہتے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.