حکومت محنت کشوں کی زندگی کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے پرعزم ہے، وزیراعظم

0

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ان کی حکومت محنت کشوں کی زندگی کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہے، کسی بھی ملک کی معاشی ترقی میں ورکرز کا کردار بہت اہم ہے، یہ دن محنت کے تقدس،ملکی اقتصادی نمو کے لیے محنت کشوں کی اہمیت کے اعتراف کی علامت ہے، یہ دن ہمیں ان محنت کشوں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے اپنے حقوق کے لیے جانیں قربان کیں۔ ۔وزیراعظم عمران خان نے یوم مزدور کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کورونا کی وجہ سے سب سے زیادہ روزانہ اجرت پر کام کرنے والے متاثر ہوئے ہیں، موجودہ صورتحال میں حکومت نے بڑا مالی پیکج دیا ہے، مزدوروں اور محنت کشوں کے لیے 200 ارب روپے مختص کیے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ ہمارا مذہب سماجی انصاف کے اصولوں اور لوگوں کے حقوق کے احترام کا درس دیتا ہے، محنت کے لیے احترام، مزدوروں کے حقوق کو تسلیم کرنا ترقی کے عمل کے لیے بہت اہم ہے۔ان کا کہنا ہے کہ حکومت محنت کشوں کے لیے کام کے ماحول اور ان کی زندگی کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ترقی کے ثمرات کو معاشرے کے تمام طبقات کی خوشحالی میں بدلنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.