سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ شروع

0

لاہور :  کورونا لاک ڈاؤن کے باعث بند ہونے والے فضائی آپریشن کی وجہ سے سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ شروع ہو گیا، پی آئی اے کی پرواز 250 پاکستانیوں کو لے کر جدہ سے لاہور پہنچ گئی ۔کورونا وائرس کی وبا کے باعث سعودی عرب نے 15 مارچ کو تمام ممالک کے لیے فضائی آپریشن بند کر دیا تھا، پروازیں بند ہونے کی وجہ ہزاروں پاکستانی تقریباً ایک ماہ سے سعودی عرب میں پھنسے ہوئے ہیں جن میں عمرہ زائرین کی بھی ایک بڑی تعداد شامل ہے۔پی آئی اے کی خصوسی پروازوں کے ذریعے سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور ہفتہ کی صبح پی آئی اے کی پرواز 250 پاکستانیوں کو لے کر جدہ سے لاہور پہنچی۔لاہور پہنچنے والی پی آئی اے کی پرواز جدہ سے 10 پاکستانیوں کی میتیں بھی لیکر آئی۔جدہ ائیرپورٹ پر مسافروں نے پرواز چلانے پر پی آئی اے کا شکریہ ادا کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.