سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، ان کے بیٹے اور بیٹی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

0

لاہور:  سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا بھی کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آ گیا

جبکہ ان کے بیٹے اور بیٹی کا بھی ٹیسٹ مثبت آیا ہے، انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اعلان کرتے ہوئے قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے کہاکہ میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ میں نے خود کو اپنے گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔ ٹویٹر پر انہوں نے مزید لکھا کہ میری پوری قوم سے درخواست ہے کہ وہ احتیاط کریں۔ سب سے دعا کی درخواست ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہاکہ مجھے دو، تین دن سے بخار کی علامات تھیں، طبعیت اب کافی بہتر ہے، آج پھرکورونا ٹیسٹ کرایا مثبت آیا، لوگوں سے کہوں گا احتیاط کریں، خوفزدہ نہیں ہونا، میں نے خود کوگھرمیں قرنطینہ کرلیا ہے، بیٹے اوربیٹی کا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے، احتیاطی تدابیرپرعمل کریں گے، میرے ساتھ ہی بیٹے،بیٹی قرنطینہ میں ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.