بھارت وقت کے ساتھ ہندو انتہا پسندی کی خطرناک حدیں پار کر رہا ہے،علی امین خان گنڈاپور

0

اسلام آباد :  وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے بھارت کی جانب سے ایل او سی اور مقبوضہ کشمیر میں بڑھتی جارحیت کی مزمت کرتے ہوئے کہا ہے

کہ بھارت وقت کے ساتھ ہندو انتہا پسندی کی خطرناک حدیں پار کر رہا ہے، نام نہاد سیکولیرزم کا لبادہ اوڑے بھارت بے نقاب ہو چکا ہے ۔ ایک بیان میں انہو ں نے کہا دنیا بھارت کو ایک ہندو انتہا پسند فاشسٹ ملک کے طور پر جاننے لگی ہے ، بھارت میں آر ایس ایس اور بی جے پی مسلمان دشمنی میں کھل کر سامنے آ چکے ہیں، عالمی میڈیا بھارت کی ہندو انتہا پسند پالیسیز کی عکاسی کر رہا ہے، امریکی کمیشن نے بھارت میں مزہبی آزادی پر پابندیوں میں خطرناک رجحانات کی کھل کر عکاسی کی ہے، علی امین گنڈاپور نے کہا بھارتی فوج، عدلیہ اور میڈیا آر ایس ایس کے معاون اور اہلکار بن چکے ہیں، بھارت کورونا وائرس کی آڑ میں اپنے ہندوتا کے اہداف حاصل کرنے میں مصروف ہے،گزشتہ چند دنوں میں بھارت نیدرجنوں نہتیکشمیریوں کو شہیدکر دیا ہے، مقبوضہ کشمیر میں غیر ریاستی باشندوں کو ڈومیسائل دینا انتہائی قابل مزمت ہے ، بھارت پر جلد بین الاقوامی پابندیوں کا اطلاق ہونا چائیے ، بھارتی مسلمانوں اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.