یوم مئی ہمیں جبرواستبداد کیخلاف شہدا کی جدوجہد کی یاد دلاتاہے، وزیراعلیٰ پنجاب

0

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے شکاگو کے محنت کشوں کو سلام عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن ہمیں جبرواستبداد کیخلاف شہدا کی جدوجہد کی یاد دلاتاہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے محنت کشوں کے حقوق کے عالمی دن کے موقع پراپنے پیغام میں کہا ک آج کوروناوبا کے پیش نظرمحنت کشوں کا عالمی دن سادگی اورسماجی فاصلے برقراررکھتے ہوئے منارجارہا ہے،وطن عزیزہم سے گھروں میں رہنے کا تقاضا کرتا ہے۔سردار عثمان بزدار نے شکاگو کے محنت کشوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ 1886کو شکاگو میں محنت کشوں نے اپنے حقوق کے لئے لازوال قربانیاں دیں،ہ دن ہمیں جبرواستبداد کیخلاف شکاگو کے شہداکی جدوجہد کی یاد دلاتا ہے۔اپنے بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ محنت کش ہمارے ہیرو ہیں جورزق حلال کما کرمعیشت کومضبوط کرتے ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.