اس سال کا یوم مزدور محنت کشوں کا خیال رکھنے کا درس دیتا ہے، گورنر سندھ

0

کراچی : مزدوروں کے عالمی دن پر گورنر سندھ نے اپنے پیغام میں کہا کہ اس سال کا یوم مزدور ہمیں کورونا کے باعث مشکلات کا شکار محنت کشوں کا خیال رکھنے کا درس دیتا ہے۔مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر گورنرسندھ عمران اسماعیل کا اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث مزدور مشکلات کا شکار ہیں۔ اس سال کا یوم مزدور ہمیں کورونا وائرس کے باعث مشکلات اور پریشانیوں کے شکار محنت کش طبقہ کا خیال رکھنے کا درس دیتا ہے۔ پوری دنیا کی طرح پاکستان بھی کورونا وائرس سے متاثر ہے۔ ملک میں صنعتیں، کارخانے، کاروبار اور دیگر معاشی سرگرمیاں تقریبا بند ہیں جس کے باعث متعلقہ مزدور پریشانیوں کا شکار ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.