ایک لابی قادیانیوں کو چور دروازے سے حکومت میں داخل کرنے کی کوشش کر رہی ہے، سراج الحق

0

لاہور : امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ایک لابی قادیانیوں کو چور دروازے سے حکومت میں داخل کرنے کی کوشش کر رہی ہے، مدینہ کی ریاست گفتار سے نہیں کردار سے ہونی چاہیے، حکومت کا احساس پروگرام ناکام اور ٹائیگر فورس کہیں نظر نہیں آئی، زکوٰۃ اور عشر کا نظام آ جائے تو قرضہ لینے کی ضرورت نہیں ہے۔مستحق افراد کے لیے قائم ریلیف کیمپ کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن اور جماعت اسلامی کے رضا کاروں نے ایک ارب 7 کروڑکا امدادی سامان تقسیم کیا۔ایک سوال کے جواب میں سراج الحق نے کہا کہ ایک لابی قادیانیوں کو چور دروازے سے حکومت میں داخل کرنے کی کوشش کر رہی ہے، حکومت ایشو کھڑا ہونے سے پہلے قادیانیوں کو اقلیتوں کے کمیشن سے نکال دے اور سودی نظام کے خاتمے کا اعلان کرے۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت اس اقدام سے عالمی دنیا کو راضی کرنا چاہتی ہے، لیکن ہم قادیانیوں کو کسی منصب پر برداشت نہیں کر سکتے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.