وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ میں تین ارب روپے سے زائد جمع ہوچکے ، اعدادو شمار جاری

0

اسلام ا ٓباد : سینیٹر فیصل جاوید نے وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ کے تازہ اعداد و شمارجاری کردیے۔پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان مین کہا وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ میں اب تک تین ارب روپے سے زائد جمع ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس عظیم مقصد کے لیے امداد دینے والوں کے جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں، ہم مل کر ہی اس مشکل کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.