سیاہ فام کا قتل، پولیس باز نہ آئی، امریکا میں اسی نوعیت کا ایک اور واقعہ

0

واشنگٹن: امریکی پولیس ایک سیاہ فام کو قتل کرنے کے بعد بھی باز نہ آئی، واشنگٹن میں پولیس اہلکار نے شہری کو دبوچ کر اپنا گھٹنا مذکورہ شخص کی گردن پر رکھا تاہم دیگر اہلکاروں نے بچا لیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کی ررپورٹ کے مطابق مذکورہ شخص مظاہرین میں شامل ہوکر سیاہ فام کے قتل کے خلاف احتجاج کررہا تھا اس دوران اس نے دیگر افراد کے ساتھ مل کر ایک موبائل اسٹور کو بھی لوٹا جس کے بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔پولیس نے اسٹور لوٹنے والے کئی افراد کو گرفتار کیا جن میں مذکورہ فرد بھی شامل تھا لیکن جس طرح سیاہ فام کی گردن پر گھٹنا رکھ کر مارا گیا اس طرح کے دوبارہ اقدام کو سوشل میڈیا صارفین شدید تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔صارفین کا کہنا ہے کہ جس طرح جیورج فلوئڈ کی جان گئی اس طرح مذکورہ جونوان کی بھی موت ہوسکتی تھی۔ خیال رہے کہ واقعے کے دوران جائے وقوعہ پر دیگر شہریوں نے بھی پولیس کے خلاف آواز بلند کی۔عینی شاہدین کے مطابق پولیس نے جب نوجوان کی گردن پر گھٹنا رکھا تو وہ مدد کے لیے پکار رہا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.