مصر،فورسز اور جنگجوئوں مابین جھڑپ، 5اہلکار،19 جنگجو ہلاک

0

قاہرہ: مصر کے شمالی علاقے جزیرہ سینا میں فوج اورجنگجوئوں کے درمیان جھڑپ میں 5 سپاہیوں سمیت 24 افراد ہلاک ہوگئے,مارے گئے جنگجوئوں میں تین انتہائی خطرناک تھے،جنگجوئوں کے قبضے سے خودکار رائفلز، دستی بم اور راکٹ بھی برآمد کرلیے گئے ۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق مصری فوج نے ویڈیو بیان میں کہا کہ گزشتہ ہفتے بیرالعبد، رفاہ اور شیخ زوید میں حملے ہوئے تھے اور اسی حوالے سے کارروائی کے دوران جنگجوئوں سے جھڑپ ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ جھڑپ میں 19 جنگجو مارے گئے اور فوج کا بھی جانی نقصان ہوا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ فوج کی کارروائی میں مارے گئے جنگجوئوں میں تین ‘انتہائی خطرناک’ تھے جبکہ دیگر 16 دہشت گردوں کے ٹھکانوں میں چھپے ہوئے تھے۔مصری فوج کے مطابق جنگجوئوں کے قبضے سے خودکار رائفلز، دستی بم اور راکٹ بھی برآمد کرلیے گئے ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جھڑپ میں دو افسر اور 2 فوجی مارے گئے اور متعدد زخمی ہوئے۔غیر ملکی خبرا یجنسی کے مطابق ایک اور عہدیدار کا کہنا تھا کہ فوجی قافلے کی گاڑی دھماکا خیز مواد سے ٹکرائی جس کے نتیجے میں ایک کرنل سمیت 2 افسران اور 3 فوجی مارے گئے۔مصر کے جزیرہ سینا میں ہونے والی ان کارروائیوں کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.