یمن، سعودی اتحاد کی کارروائیاں، 24گھنٹوں میں 72حملے، 20افراد جاں بحق، متعدد زخمی

0

صنعاءی: یمن میں سعودی اتحاد نے اپنی کارروائیاں تیز کرتے ہوئے 24 گھنٹوں کے دوران 72 بار حملے کئے، حملوں کے نتیجے میں 20افراد جاں بحق

 جبکہ متعدد زخمی ہو گئے،سعودی اتحاد نے 9اپریل سے اب تک یمن کے مختلف علاقوں پر120 زمینی اور1586فضائی حملے کیے ہیں۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی اتحاد نے یمن کے صوبے الحدیدہ پر گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 72 بار حملے کر کے جنگ بندی کی ایک بار پھر خلاف ورزی کی۔ رپورٹ کے مطابق سعودی جنگی اتحاد نے نو اپریل سے اب تک یمن کے مختلف علاقوں پر ایک سو بیس زمینی اور ایک ہزار پانچ سو چھیاسی فضائی حملے کیے ہیں۔سوئیڈن میں فائربندی کے اس سمجھوتے پر دسمبر سن دو ہزار اٹھارہ میں دستخط ہوئے تھے۔جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے اسی طرح یمن کے مرکزی، شمالی اور شمال مغربی علاقوں کو بھی وحشیانہ حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔واضح رہے کہ سعودی عرب اور اس کے بعض اتحادی ممالک، امریکا اور دیگر ملکوں کی حمایت کے زیر سایہ مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ حملے کر رہے ہیں۔ اس عرصے میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید و زخمی جبکہ دسیوں لاکھ یمنی بے سر و سامانی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہوئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.