بغداد، دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، متعدد دہشتگرد گرفتار

0

بغداد: عراق کی وزارت داخلہ میں انسداد دہشتگردی کے مرکز کے ڈائریکٹر نے کہا کہ بصرہ میں دہشتگردی کا ایک بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے داعش سے وابستہ ایک دہشتگرد گروہ کے کئی دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عراق کی وزارت داخلہ میں انسداد دہشتگردی کے مرکز کے ڈائریکٹر ابوعلی البصری کا کہنا ہے کہ عراق کی رضا کار فورس الحشد الشعبی اور فوج کے خلاف بصرہ میں ایک بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کرنے والے اس گروہ کے کئی دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔واضح رہے کہ عراق میں داعش دہشتگرد گروہ کی شکست کے باوجود اب بھی اس دہشتگرد گروہ کے کچھ عناصر ملک کے مختلف علاقوں میں چھپے ہوئے ہیں اور موقع ملنے پر دہشتگردانہ کارروائیاں کرتے رہتے ہیں ۔عراقی فوج اور رضاکار فورس الشحد الشعبی نے ملک کے مختلف علاقوں کو دہشتگردوں کے وجود سے پاک کرنے کے لئے اب تک مختلف کارروائیاں انجام دی ہیں جن کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.