ملک میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 1543ہوگئی

0

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 60مریض دم توڑ گئے،چوبیس گھنٹوں میں مزید تین ہزار کے قریب کورونا کے نئے کیسزرپورٹ ہونے سے مجموعی کیسز کی تعداد بہتر ہزار سے تجاوز کرگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے روزانہ کے اعداد وشمار کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے مزید ساٹھ مریض جاں بحق ہوئے جس سے مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 1543ہوگئی ہے۔ایک روز کے دوران مزید تین ہزار کے قریب کورونا کیسز رپورٹ ہونے سے مجموعی کیسز کی تعدادبہتر ہزار چار سو ساٹھ ہوگئی ہے۔این سی او سی کے مطابق سندھ میں سب سے زیادہ 28 ہزار 245 افراد کورونا سے متاثر ہوئے،پنجاب میں وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد چھبیس ہزاردو سو چالیس، بلوچستان میں چار ہزار تین سو ترانوے اور خیبر پختونخواہ میں کیسز کی تعداد 10ہزار 27ہے۔اسی طرح اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 2589، گلگت میں 711اور آزاد کشمیر میں کورونا کیسز کی تعداد 255ہوگئی ہے۔این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں ابتک 5لاکھ 61 ہزار سے زائد کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں،ملک کے 727 ہسپتالوں میں کورونا کے 4476مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 731مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.