پک اپ اورگاڑی میں خوفناک تصادم،خا تون سمیت 4افراد جاں بحق،14 زخمی

0

نوشکی: بلو چستان کے ضلع نوشکی میں آرسی ڈی شاہراہ پرجنگلات کے قریب پک اَپ اورگاڑی کے خوفناک تصادم کے نتیجے میں خا تون سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ14افرادزخمی ہوگئے ہیں جن میں سے بعض کی حالت تشویشنا ک بتائی جارہی ہے۔تفصیلات کے مطابق ضلع نو شکی میں آرسی ڈی شاہرا ہ پرجنگلات کے قریب پک اَپ اورگاڑی کے خوفنا ک تصادم کے نتیجے میں دو نوں گاڑیوں کے ڈرائیورز عبدالرشید ولد محمدحیات،عبداللہ ولدمحمد وارث،محمد ستار اور ایک نا معلوم الاسم خا تون زوجہ عبدالرشید جاں بحق جبکہ رحمت اللہ ولدشمس الدین،اسد اللہ ولد شمس الدین‘ حکمت اللہ ولد شمس الدین، حبیب اللہ ولد شمس الدین،خیال محمد ولد قائم خان،محمد قاسم ولد محمد رفضان،محمد رسول ولد محمد ذکی،حضرت نبی ولد حضرت عمر‘ اللہ گل ولد نو ر الدین اور ایک نا معلوم الاسم خا تون جسے تشویش نا ک حالت میں کو ئٹہ ریفر کر دیا گیا ہے سمیت 11افراد شدیدزخمی ہو گئے ہیں،زخمیوں کو فو ری طور پر سول ہسپتال نو شکی منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں انہیں طبی امداددی جا رہی ہے۔ حادثے کاشکارہو نیوالی گاڑیوں میں سواربدقسمت افراد کا تعلق خاران اور کچلا ک سے بتا یا جا رہا ہے،زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے جبکہ جاں بحق اورزخمی ہونے والے ایک دوسرے کے رشتہ داربتائے جاتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.