ڈپٹی کمشنر زیارت کیپٹن (ر)مہر اللہ بادینی کی زیر صدارت لائن ڈیپارٹمنٹ کا ماہانہ جائز ہ اجلاس منعقد ہوا

0

ڈپٹی کمشنر زیارت کیپٹن (ر)مہر اللہ بادینی کی زیر صدارت لائن ڈیپارٹمنٹ کا ماہانہ جائز ہ اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں آفسران نے ڈپٹی کمشنر زیارت کو محکمانہ امور کے بارے میں بریفنگ دی۔اجلاس سے ڈپٹی کمشنر زیارت کیپٹن (ر)مہر اللہ بادینی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آفسران قوم کے خادم ہیں آفسران دفتر کے ساتھ فیلڈ میں جاکر بھی عوام کے مسائل حل کریں آفسران کے جوفرائض منصبی ہے ان کو بہتر انداز میں ادا کریں اور عوام کی جو توقعات ہے ان کو پورا کریں،کام نہ کرنے والے آفسران کی کوئی ضرورت نہیں اچھی کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والے آفسران کی حوصلہ افزائی کریں گے۔انہوں نے کہا محکمہ زراعت کے افسران کو ہدایت کی گئی کہ ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں اور متاثرہ علاقوں میں اسپر ے کریں اور زمینداروں کے مسائل حل کریں۔انہوں نے کورونا ایک عالمی وباء ہے ان کا مقابلہ یکجہتی سے کیا جاسکتا ہے عوام حکومت کی ایس اوپیز پر عملدرآمد کریں اور ماہرین کی طرف سے دی گئی احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے کردار ادا کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.