دورہ سری لنکا سے قبل آسٹریلوی ٹیم کو بڑا دھچکا

0

سری لنکا کے دورے پر روانگی سے پہلے آسٹریلوی ٹیم اپنے ہیڈکوچ سے محروم ہوگئی
سڈنی: سری لنکا کے دورے پر روانگی سے پہلے آسٹریلوی ٹیم اپنے ہیڈکوچ سے محروم ہوگئی۔آسٹریلیا میڈیا کے مطابق کولمبو روانگی سے قبل اینڈریو میکڈونلڈ کے کوویڈ ٹیسٹ کی رپورٹ پازٹیو آگئی،جس کے باعث انہیں سات روز تک میلبرن میں آئسولیشن کردیا گیا ہے۔آسٹریلوی ہیڈکوچ اینڈریو میکڈونلڈ کا دوبارہ کوویڈ-19 ٹیسٹ لیا جائے گا جس کے بعد منفی آنے کی صورت میں وہ ٹیم کو جوائن کرسکیں۔دوسری جانب ٹی20 سریز کے ابتدائی میچز میں معاون کوچ مائیکل دی وینو ان کی جگہ ذمہ داری سنھالیں گے جبکہ دونوں ممالک کے درمیان سیریز کا باقاعدہ آغاز 7 جون سے ہوگا۔واضح رہے کہ میکڈونلڈ پاکستان کے خلاف سیریز میں عبوری کوچ تھے اور اب یہ پہلا موقع ہے جب باقاعدہ طور پر انہیں ہیڈکوچ مقرر کیا گیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.