لاہور: مہنگائی کے خلاف سرکاری ملازمین کا بھوک ہڑتالی کیمپ

0

لاہور: ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف سرکاری ملازمین سراپا احتجاج بن گئے اور اس سلسلے میں آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن پنجاب حاجی ارشاد گروپ کی کال پر پنجاب کے مختلف سرکاری محکمہ جات کے ملازمین نے ایوان وزیراعلیٰ سیون کلب کے باہر بھوک ہڑتالی کیمپ لگا دیا۔ جس میں موجود سرکاری ملازمین کی بڑی تعداد نے مہنگائی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ بھوک ہڑتال گروپ میں شامل احتجاجی ملازمین کا کہنا تھا کہ نئے مالی سال 2023ء بجٹ کے مد میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں موجودہ مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کیا جائے۔ مظاہرین کے مطابق سیون کلب کے باہر لگایا گیا بھوک ہڑتالی کیمپ مطالبے کی منظوری تک جاری رہے گا۔ (شعیب عزیز)

Leave A Reply

Your email address will not be published.