میکسیکو میں طوفان، گیارہ افراد مارے گئے

0

میکسیکو سٹی: میکسیکو میں ہیری کین آگاتھا کی تباہ کاریوں کی وجہ سے کم از کم گیارہ افراد ہلاک جبکہ بیس لاپتہ ہو گئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رسا ں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا ہے کہ جنوبی ریاست اوواخاکا میں اس طوفان کے ساتھ بارش بھی ہوئی جبکہ سیلابی ریلوں کی وجہ سے املاک کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ کئی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ بھی ہوئی، جس کی وجہ سے کئی مکانات زمین بوس ہو گئے۔ اس ریاست کے گورنر کے مطابق دریا میں طغیانی برقرار ہے، جس سے مزید تباہی کا اندیشہ بدستور موجود ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.