جعلی اکانٹس کیس،فریال تالپور کا 7 روز کا راہداری ریمانڈ منظور

جعلی اکانٹس کیس،فریال تالپور کا 7 روز کا راہداری ریمانڈ منظور

اسلام آباد(زیبائے پاکستان آئی این پی ) احتساب عدالت نے جعلی اکاونٹس کیس میں گرفتار پی پی رہنما فریال تالپور کا 7 روز کا راہداری ریمانڈ منظور کرلیا۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے جعلی اکاونٹس کیس میں گرفتار سابق صدر آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کے راہداری ریمانڈ کے لیے درخواست پر سماعت کی۔نیب حکام نے مقف اپنایا کہ فریال تالپور کو سندھ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرنا ہے لہذا ان کا راہداری ریمانڈ منظور کیا جائے۔عدالت نے نیب کی استدعا پر پی پی رہنما کا 7 روزہ راہداری ریمانڈ منظور کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں