چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد ابو بچا ومہم کا حصہ ہے، فواد چوہدری

چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد ابو بچا ومہم کا حصہ ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد(زیبائے پاکستان آئی این پی ) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد بد قسمتی ہے اور یہ ابو بچاو مہم کا حصہ ہے،چیئرمین سینٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد سے حکومت اور وزیراعظم کو کوئی فرق نہیں پڑنا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ چئرمین سینٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد بد قسمتی ہے، یہ ابو بچا ومہم کا حصہ ہے لیکن اس عمل سے حکومت اور وزیراعظم کو کوء فرق نہیں پڑنا اگر فرق پڑے گا تو سینٹ کے ادارے کو پڑے گا جہاں صادق سنجرانی ایک توازن قائم کئے ہوئے تھے، اب تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو یا ناکام یہ توازن متاثر ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں