لاہور(زیبائے پاکستان آئی این پی ) احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز کیس میں حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 9 اگست تک توسیع کر دی۔احتساب عدالت میں رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت ہوئی۔ جج نے حمزہ شہباز سے استفسار کیا کیا اپ کچھ کہنا چاہتے ہیں، جس پر حمزہ شہباز نے کہا ایک آدمی ہوں، نیب سے کہوں گا کرپشن ثابت کریں، نیب قیامت تک کرپشن ثابت نہیں کر سکتا، جس دن کرپشن ثابت ہو گئی عدالت اور پوری قوم سے معافی مانگوں گا۔ادھر شہباز شریف نے حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ شہباز شریف سینیٹ الیکشن میں مصروف ہیں۔نیب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ حکومت ہر میدان میں ہار چکی ہے۔چیئرمین سینیٹ کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر حمزہ شبہاز کا کہنا تھا کہ نے آج اپوزیشن کا چیئرمین منتخب ہو جائے گا، اچھے کی امید رکھنی چاہیے اور آج بھی بہتر ہی ہو گا۔حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ ان لوگوں نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے، کہتے ہیں کہ روٹی سستی کرو، آج پٹرول مہنگا کر دیا تو روٹی سستی کیسے ہو گی؟حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ اس حکومت کے جھوٹ اِن کے گلے کا پھندا بننے والے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پوری اپوزیشن کو گرفتار کر لیں لیکن ان سے حکومت پھر بھی نہیں چلنے والی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
آج کا اخبار
مزید پڑھیںاشتہارات
تعلیم و صحت
مزید پڑھیںحالیہ پوسٹس
ملک کا ہر شہری اپنے ووٹ کی طاقت سے بدعنوان عناصر کا محاسبہ کرے، صدرمملکت عارف علوی
دسمبر 9, 20194 مہینے سے کشمیری بھوکے پیاسے تڑپا تڑپا کر شہید کیے جا رہے ہیں،مشال ملک
دسمبر 9, 2019وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس (آج) طلب کرلیا، دس نکاتی ایجنڈا جاری
دسمبر 9, 2019بی آر ٹی پشاور اور مالم جبہ ریفرنسز تیار ہیں، حکم امتناع کے باعث کارروائی نہیں کرسکتے،چیئرمین نیب
دسمبر 9, 2019پاک بحریہ نے ہنگور ڈے کے موقع پر خصوصی پرومو جاری کردیا
دسمبر 9, 2019پاک سری لنکا ٹیسٹ سیریز ،16 دسمبر تک میڑو بس سروس کا شیڈول تبدیل ۔
دسمبر 9, 2019جنوبی ایشیا سے غربت کے خاتمے اور مسائل کے پر امن حل کیلئے مشترکہ کاوشوں کو بروئے کار لایا جائیگا ،سیکرٹری خارجہ
دسمبر 9, 2019آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان نے سری لنکا کرکٹ ٹیم کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
دسمبر 9, 2019عمران خان کو مائنس کرنے کا خواب دیکھنے والے خود مائنس ہو رہے ہیں، وزیر اطلاعات فردو س عاشق اعوان
دسمبر 9, 2019