عمران صاحب آپ نے قوم کی روٹی چھین لی، مریم اورنگزیب

عمران صاحب آپ نے قوم کی روٹی چھین لی، مریم اورنگزیب

اسلام آباد(زیبائے پاکستانرآئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پیٹرول کی قیمت میں اضافے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے قوم کی روٹی چھین لی۔ جمعرات کوپاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تاریکِ انصاف نے عوام پہ ایک اور پیٹرول بم گرایا ہے، عمران صاحب کنٹینر پہ تو آپ نے پیٹرول 46 روپے لیٹر کرنے کا کہا تھا؟ ملک کو آئی ایم ایف میں گروی رکھنے کے اثرات آناشروع ہو گئے ہیں۔ترجمان مسلم لیگ (ن)نے کہا عمران صاحب پیٹرول مہنگا ہونے سے روٹی، سواری، گیس اور بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگا، عمران صاحب اب فی لیٹر پر لوٹ کا مال کس کی جیب میں جا رہا ہے؟ عمران صاحب آپ نے قوم کی روٹی چھین لی، آپ نے روزگار چھین لیا، آپ نے کاروبار چھین لیا ؟۔مریم اورنگزیب نے کہا عمران صاحب آئی ایم ایف کا جولائی کا ہدف پورا نہیں ہورہا، اس لئے عوام پر پیٹرول بم پھینک دیا؟ ڈیزل اور پیٹرول مہنگا کرنے سے روٹی مزید مہنگی ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں