سینیٹ میں جو بھی جیتے یا ہارے جمہوریت کمزور ہوگی،شیخ رشید ہارس ٹریڈنگ نہیں ہوگی

سینیٹ میں جو بھی جیتے یا ہارے جمہوریت کمزور ہوگی،شیخ رشید ہارس ٹریڈنگ نہیں ہوگی

سکھر(زیبائے پاکستان آئی این پی ) وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ سینیٹ میں جو بھی جیتے یا ہارے جمہوریت کمزور ہوگی، ہارس ٹریڈنگ نہیں ہوگی، حکومت کے پاس تعویز بھی ہیں جو پہلے بھی چل چکے ہیں، فضل الرحمان غلط کھیل رہے ہیں، ان کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا۔وزیر ریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وزیراعلی عثمان بزدار کے ساتھ ہوں، بیورو کریسی کام نہیں کر رہی، نیب قوانین میں سرکاری افسران کیلئے قانون لانا چاہیے، نیب قوانین کی وجہ سے سرکاری افسران ڈرے ہوئے ہیں، عمران خان 5 سال پورے کریں گے، چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں کوئی ہارس ٹریڈنگ نہیں ہو رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں