واشنگٹن(زیبائے پاکستان آئی این پی)امریکا کے انٹیلی جنس حکام نے القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ بن لادن کی ہلاکت کا دعوی ٰکیا ہے۔امریکی چینل این بی سی کی رپورٹ کے مطابق تین امریکی حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ حمزہ بن لادن ہلاک ہو چکے ہیں تاہم انہوں نے اس حوالے سے کسی قسم کی تفصیلات فراہم نہیں کیں کہ القاعدہ کے سابق سربراہ کے بیٹے کی ہلاکت کب اور کہاں ہوئی۔نیویارک ٹائمز کے مطابق حمزہ بن لادن کی ہلاکت کے حوالے سے گزشتہ دو سال کے دوران کیے گئے آپریشن میں امریکا کا بھی کردار ہے۔الجزیرہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ انہیں حمزہ بن لادن کی ہلاکت کے حوالے سے کسی بھی مصدقہ ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی جب حمزہ بن لادن کی ہلاکت کے حوالے سے سوال پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ وہ اس حوالے سے کچھ نہیں کہہ سکتے جب کہ وائٹ ہائوس نے بھی اس معاملے پر کسی قسم کے تبصرے سے گزیر کیا ہے۔خیال رہے کہ امریکا نے رواں برس فروری میں حمزہ بن لادن کے سر کی قیمت 10 لاکھ ڈالر مقرر کی تھی اور کہا تھا کہ جہادی شہزادے کے نام سے مشہور حمزہ بن لادن القاعدہ میں ایک بڑے لیڈر کی حیثیت سے ابھر کر سامنے آ رہے ہیں۔امریکا نے 2017 میں حمزہ بن لادن کا نام عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کیا تھا۔امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ مئی 2011 میں اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے وقت ان کے گھر سے ملنے والی دستاویزات سے پتا چلتا ہے کہ حمزہ بن لادن کو القاعدہ کے مستقبل کے لیڈر کے طور پر تیار کیا جا رہا ہے۔حمزہ بن لادن کے بارے میں کبھی معلوم نہیں ہو سکا کہ وہ کدھر رہتے ہیں لیکن خیال ہے کہ وہ ایران میں نظر بند ہیں جب کہ یہ قیاس آرائیاں بھی پائی جاتی ہیں کہ حمزہ بن لادن شاید پاکستان، افغانستان اور شام میں پلے بڑھے ہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
آج کا اخبار
مزید پڑھیںاشتہارات
تعلیم و صحت
مزید پڑھیںحالیہ پوسٹس
مسلم مخالف متنازع بل پر جاپانی وزیراعظم نے بھارتی دورہ ملتوی کردیا
دسمبر 13, 2019ڈفیکٹیو رپورٹ والے سارے مقدمات ختم ہوگئے، چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ
دسمبر 13, 2019سپریم کورٹ بار اسلام آباد نے پی ائی سی لاہور کے واقعہ کے حوالے سے تمام الزامات مسترد کر دیئے
دسمبر 13, 2019وزیر اعظم عمران خان نے میڈیا ہائوسز کے مسائل حل کر نے کا فیصلہ کرلیا ، کمیٹی تشکیل ، وزیر اعظم خود کمیٹی کی سربراہی کرینگے ، فردوس عاشق اعوان
دسمبر 13, 2019نوازشریف کی صحت ٹھیک نہیں،مرض کی تشخیص کاعمل جاری ہے،ہائیکورٹ میں رپورٹ جمع
دسمبر 13, 2019پی آئی سی کے باہر فائرنگ کرنے والے دو وکلا ء کی شناخت ہوگئی
دسمبر 13, 2019روسی وفد کی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی سے ملاقات ، سپیس ٹیکنالوجی میں تعاون کے حوالے سے بات چیت
دسمبر 13, 2019چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کے لیے حکومت کے نامزد کردہ نام متنازع ہیں ، زاہد خان
دسمبر 13, 2019وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس ،بچوں سے متعلقہ جرائم کی موثرروک تھام کے لئے قومی سطح پر نیشنل ایکشن پلان ترتیب دینے کا فیصلہ
دسمبر 13, 2019