تہران(زیبائے پاکستان آئی این پی)ایران میں پولیس نے مقامی سرمایہ کار کے ساتھ مبینہ طور پر ایک ارب ڈالر کا فراڈ کرنے کے الزام میں یورپی شہری کو گرفتار کر لیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق زیر حراست یورپی باشندے نے ایران کے ساتھ 2015 میں ہوئے عالمی طاقتوں کے جوہری معاہدے کے تحت ختم ہونے والی اقتصادی پابندیوں کے بعد زراعت میں سرمایہ کاری کی پیش کش کی تھی۔ایرانی ٹی وی کے مطابق فورس کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل احمد نوران نے بتایا کہ یورپی شہری 2015 سے شعبہ زراعت میں سرمایہ کاری کا دعویٰ کرتا رہا۔ ملزم کے پاس سے جعلی دستاویزات بھی برآمد کرلی گئی ہیں۔علاوہ ازیں بتایا گیا کہ یورپی ملک سے تعلق رکھنے والا شخص پیشے کے اعتبار سے قصائی تھا اور وہ کوئی سرمایہ کار نہیں ہیں بلکہ وہ انٹرپول کو بھی مطلوب تھا۔ایرانی میڈیا کے مطابق مذکورہ ملزم اور اس کا یورپی ساتھی جنوبی خراسان سے گرفتار کرلیا گیا۔ایرانی حکام نے بتایا کہ دونوں یورپی شہریوں نے گلف ممالک میں ایرانی سفارت خانے میں خود کو سرمایہ کار ظاہر کیا تھا۔بعدازاں ایرانی حکام نے دونوں شہریوں کو صوبے خراسان میں متعارف کرایا اور ایک مقامی سرمایہ کار نے ان سے کاروباری معاملات طے کیے تھے۔پولیس چیف نے بتایا کہ ان ملزمان کے باعث ایرانی شراکت دار کو بڑا نقصان اٹھانا پڑا۔انہوں نے بتایا کہ مقامی سرمایہ کار نے دونوں یورپی باشندوں کی رہائش، صحت، کاروباری ٹکٹ سمیت عالی شان دفتر کی مد میں کم از کم 1 ارب ڈالر خرچ کیے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
آج کا اخبار
مزید پڑھیںاشتہارات
تعلیم و صحت
مزید پڑھیںحالیہ پوسٹس
مریم اورنگزیب کا سینئر صحافی اور سابق ایم ڈی اے پی پی کے مسعود ملک کے انتقام پر اظہار تعزیت
دسمبر 10, 2019مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نہ نکالا جائے ، فیصل واوڈاکی رائے ، وزیر اعظم کا اتفاق
دسمبر 10, 2019حق خودارادیت کی جدوجہد میں کشمیریوں کیساتھ کھڑے ہیں، وزیر اعظم عمران خان کا عزم
دسمبر 10, 2019صدر مملکت کا مقبوضہ جموں و کشمیر میں ملٹری لاک ڈائون، کرفیو اور انسانی حقوق کی پامالی پر شدید اظہار تشویش
دسمبر 10, 2019جج ارشد ملک ویڈیو سکینڈل کیس ،نواز شریف کی نظر ثانی درخواست نمٹادی
دسمبر 10, 2019پاکستان کی بھارتی لوک سبھا میں امتیازی ومتعصبانہ قانون سازی کی مذمت
دسمبر 10, 2019اقوام متحدہ، سلامتی کونسل اور حقوق البشر کی تنظیموں کی مجرمانہ خاموشی کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی ہے ، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی
دسمبر 10, 2019ریاست کی جانب سے شہریوں سے معاہدے کا احترام اور ہر انسانی حقوق کی بلا امتیاز پاسداری ضروری ہے،بلاول بھٹو زرداری
دسمبر 10, 2019ٹیکنالوجی زون اور پارک کا افتتاح علم پر مبنی معیشت کے فروغ کی جانب اہم قدم ثابت ہوگا،فردوس عاشق اعوان
دسمبر 10, 2019