وزیراعلیٰ بلوچستان نے سرکاری ملازمین کے علاج معالجہ کے اخراجات کی واپسی کی منظوری دیدی

سینیٹ اراکین نے ضمیر کے مطابق حق رائے دہی کا اظہار کرکے سیاسی عدم استحکام کی کوشش کو ناکام بنایا

کوئٹہ (زیبائے پاکستان آئی این پی)صدر بلوچستان عوامی پارٹی وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے اپوزیشن کی تحریک اعتماد کے خلاف چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی کامیابی پر اظہار مسرت کا اظہار کیا ہے، اپنے ایک تہنیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ سینیٹ کے اراکین نے اپنے ضمیر کے مطابق حق رائے دہی کا اظہار کرکے سیاسی عدم استحکام کی کوشش کو ناکام بنایا۔وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ وہ ایوان بالا کے تقدس کو بحال رکھنے کے لئے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی حمایت کرنے والے سینیٹرز کو مبارک باد پیش کرتے ہیں، انہوں نے کہا ہے کہ آج کادن ملک کی سیاسی تاریخ کے روشن دن کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام اور بلوچستان عوامی پارٹی حق کا ساتھ دینے والے سینیٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہیں،صدربلوچستان عوامی پارٹی نے مزید کہا ہے کہ بلوچستان کو پہلی مرتبہ چیئرمین سینیٹ کا عہدہ ملا اور چیئرمین کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد بلا جواز تھی جسے اپوزیشن کے بعض سینیٹرز نے بھی مسترد کر دیا،انہوں نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے غیر جانبدارانہ رویہ کو اپوزیشن اراکین بھی تسلیم کرتے اور ان کے اس کردار کے معترف ہیں اور ایوان بالا کو صادق سنجرانی جیسی غیر جانبدارانہ شخصیت کی ضرورت ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ جمہوریت کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہو گی اپوزیشن بھی جمہوریت کے استحکام میں اپنا کردار ادا کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں