انجینئرنگ کا شعبہ ملک و قوم کی تعمیر و ترقی میں خاص اہمیت کا حامل ہے،گورنر بلوچستان

انجینئرنگ کا شعبہ ملک و قوم کی تعمیر و ترقی میں خاص اہمیت کا حامل ہے،گورنر بلوچستان

کوئٹہ(زیبائے پاکستان آئی این پی) گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ انجینئرنگ کا شعبہ ملک و قوم کی تعمیر و ترقی میں خاص اہمیت کا حامل ہے، صوبے کی تعمیر و ترقی کے کاموںمیں انجینئرز کی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر ہم جدید دنیا کے تقاضوں سے ہم آہنگ ترقی اورروشن مستقبل کو یقینی بناسکتے ہیں۔ ان خیالات کاا ظہار انہوں نے جمعرات کے روز گورنر ہاؤس کوئٹہ میں انجینئر ز گرینڈ الائنس بلوچستان کے رہنما عادل نصیر کی قیادت میں وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ وفد نے گورنر بلوچستان کو صوبے بھر کے انجینئرز کو درپیش مشکلات ، جدید سہولتوں اور روزگار کی فراہمی اور بالخصوص سات نئے مطالبات سے آگاہ کیا۔ گورنر نے نمائندہ وفد کے مسائل ، مشکلات اور مطالبات کو غور اور توجہ سے سنا اور ان کے پائیدار حل کیلئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

انجینئرنگ کا شعبہ ملک و قوم کی تعمیر و ترقی میں خاص اہمیت کا حامل ہے،گورنر بلوچستان” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں