نئے پاکستان میں عمران خان قائداعظم کے سپاہی ہیں،فردوس عاشق اعوان

نئے پاکستان میں عمران خان قائداعظم کے سپاہی ہیں،فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد (زیبائے پاکستان آن لائن ) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نئے پاکستان میں عمران خان قائداعظم کے سپاہی ہیں، عمران خان ملک کواستحکام پاکستان کی طرف لے جارہے ہیں، عمران خان جس مشن سے چل رہے ہیں ان کاکوئی سیاسی ایجنڈانہیں۔تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا قیمتی اثاثوں کومحفوظ بنایا جارہا ہے ، نادر تصاویر کو محفوظ کرکے تاریخ نوجوان نسل تک پہنچا رہے ہیں، تاریخی اثاثے کو ڈیجیٹلائز کرکے محفوظ کیا جارہاہے، پاکستان کی معلومات والا قائداعظم سے متعلق بھی جاننا چاہتاہے۔انہو ں نے کہا کہ دورحاضرکی ضرورت ہے ریکارڈ میں جدت لائے ہیں ، پاکستان کی آزادی لازوال قربانیوں کی داستان ہے ، میڈیا کے لئے قیام پاکستان، استحکام پاکستان اور تعمیر پاکستان ہے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نئے پاکستان میں عمران خان قائداعظم کے سپاہی ہیں، عمران خان ملک کو استحکام پاکستان کی طرف لے جارہیہیں اب قائداعظم سے متعلق نادرتصاویرانٹرنیٹ پردستیاب ہوں گی، آئندہ نسلوں کے لئے قائداعظم کی تصاویر معلومات کا بڑا ذریعہ بنیں گی، آج خوشی کادن ہے کہ ایک بڑا ذخیرہ محفوظ کرلیاگیا ہے۔ انہو ں نے مزید کہا قائداعظم کامقصدذات نہیں بلکہ نظریہ تھا، قائداعظم کا نظریہ مسلمانوں کے بنیادی حقوق کاتحفظ تھا، عمران خان جس مشن سے چل رہے ہیں ان کاکوئی سیاسی ایجنڈا نہیں، عمران خان قومی مفاد میں اور آئندہ آنے والی نسل کا مقدمہ لڑ رہے ہیں۔فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ قیام پاکستان کے بعدمخصوص ٹولے نے ملک پرقبضہ کیا، ہم نے انگریزسے جدوجہدکرکے آزادی حاصل کی، حقیقی آزادی اس دن ہوگی جس دن پاکستان معاشی طورپرترقی کرے گا۔( درانی )

اپنا تبصرہ بھیجیں