چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیخلاف عدم اعتماد کی تحاریک ناکام

چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیخلاف عدم اعتماد کی تحاریک ناکام

اسلام آباد (زیبائے پاکستان آئی این پی) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ اپوزیشن اور حکومت نے مجھے ووٹ دیا، شروع سے ہی اندازہ تھا ، میں نے کوئی زیادتی نہیں کی، نہ ہی کوئی جادو کیا،قوانین کے مطابق ہائوس چلایا۔جمعرات کو سینیٹ اجلاس میں تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے شروع سے ہی اندازہ تھا ،اپوزیشن اور حکومت نے مجھے ووٹ دیا، ایک صحافی نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے سوال کیا کہ یہ جادو کیسے کرلیا تو صحافی کے سوال پر صادق سنجرانی نے جواب دیا کہ میں نے کوئی جادو نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے قوانین کے مطابق ہائوس چلایا، میں نے کوئی زیادتی نہیں کی۔(اح)

اپنا تبصرہ بھیجیں