نیٹ کی بنیاد پر کھلاڑیوں کو میچ کھلانا شروع کردیں تو یہی نتائج ملیں گے، عبدالرزاق

نیٹ کی بنیاد پر کھلاڑیوں کو میچ کھلانا شروع کردیں تو یہی نتائج ملیں گے، عبدالرزاق

لاہور: پاکستان کے سابق مایہ ناز کرکٹ آل رانڈر عبدالرزاق نے کہا ہے کہ محض نیٹ کی بنیاد پر کھلاڑیوں کو میچ کھلانا شروع کردیں تو یہی نتائج ملیں گے۔آسٹریلیا کے خلاف قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی نے شائقین کے ساتھ ساتھ سابق کرکٹرز کو بھی مایوس کردیا ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالرزاق کا کہنا تھا کہ کرکٹ کے لحاظ سے آسڑیلیا ایک مشکل ملک ہے اور مشکل حالات میں ہی صلاحیتیں دکھانے کا موقع ملتا ہے۔انہوں نے کہا کہ محض نیٹ کی بنیاد پر کھلاڑیوں کو میچ کھلانا شروع کردیں تو یہی نتائج ملیں گے، آسٹریلوی ٹیم نچلی رینکنگ کے باعث ہمارے ساتھ کھیلنے کے لیے تیار نہیں تھی، اسے اچھا موقع سمجھیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو موقع اور اعتماد دیا جانا چاہیئے، دوسرے ٹیسٹ میں تین تبدیلیوں کا مطلب ہے کہ پہلے ٹیسٹ میں سلیکشن غلط تھی۔یاد رہے کہ آسٹریلیا کی ٹیم نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں اپنی پہلی اننگز 589 رنز تین کھلاڑی آٹ پر ڈکلیئر کر دی تھی جس کے جواب میں پاکستان نے دوسرے روز کا کھیل ختم ہونے تک 6 وکٹوں کے نقصان پر 96 رنز بنالیے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں