صو با ئی وزیر خزانہ ظہور بلیدی نے کہا ہے کہ اسلام کے ظہو ر کے ساتھ ہی غلامی جیسا معاشرتی برائی کا ہمیشہ کے لئے خا تمہ ہوا

صو با ئی وزیر خزانہ ظہور بلیدی نے کہا ہے کہ اسلام کے ظہو ر کے ساتھ ہی غلامی جیسا معاشرتی برائی کا ہمیشہ کے لئے خا تمہ ہوا

کو ئٹہ یکم دسمبر :صو با ئی وزیر خزانہ ظہور بلیدی نے کہا ہے کہ اسلام کے ظہو ر کے ساتھ ہی غلامی جیسا معاشرتی برائی کا ہمیشہ کے لئے خا تمہ ہوا اس جدید دور میں اب بھی گھریلو ملازمین کے ساتھ غلاموں جیسا رویہ رکھا جاتا ہے۔ کام کرنے والے طبقے اور گھریلو ملازمین پر تشدد اور منفی ر ویو ں کے خا تمے کیلئے حکو متی سطح پر قا نو ن سازی پر عملدرآمد کو سخت ترکیا جا رہا ہے۔ کا تا کہ صو بے میں جہاں کسی پر بھی انسانوں کے ساتھ غلاموں جس رویہ رکھنے والوں کو عبرتناک سزا دی جائے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے غلامی کے خاتمے کے بین الاقوامی دن کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ بڑے صنعتوں زرعی تعمیراتی و دیگر شعبو ں میں اجرت پر کام کرنے والے مزدوروں کے حقوق کی ناصرف پا ما لی کی جاتی ہے بلکہ ان کے ساتھ ما لک غلا م جیسا رویہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غربت بھوک ناخواندگی حقوق سے متعلق شعور آگا ہی کا نہ ہو نا ایسے عوامل ہیں۔ جس کی وجہ سے معاشرے میں کام کرنے والے طبقے کو عزت نہیں دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام میں کسب حلال کے مختلف جگہوں پر و عیدیں آئی ہیں اور کا م کر نے والے طبقے کے سا تھ من سلو ک کا مظا ہر ہ ہو نا چا ہے تا کہ ۔ ملک ترقی و خوشحالی کی طرف پیش قد می کر سکے انہوں نے کہا کہ حکو متی سطح پر کام کرنے والے طبقے کی حقوق کی حفاظت کے لیے موثر قانون سازی کی گئی ہے۔ حکومت ان قوانین عمل درآمد کو یقینی بنا رہی ہے ساتھ ہی کام کرنے والے طبقے کی معاشرے میں الگ مقام کی پہچان کے لیے عوامی شعور و آگا ہی پر بھی کام ہو رہا ہے۔ جس کے جلد ہی دور اس عید پرنتا ئج بر امد ہونگے ۔انہوں نے کام کرنے والے طبقے پر ظلم و بربریت کو روکنے کے لیے ضروری ہے کہ ظلم کے کے با رے میں متعلقہ ادارے کو آگاہ کیا جاتا ہے تاکہ مروجہ قوانین کے خلاف ورزی کرنے والوں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں