اسسٹنٹ کمشنر سبی منیر احمد سومرونے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت عوام کو روزگار کی فراہمی کے لیے موثر اقدامات اٹھا رہی ہے

اسسٹنٹ کمشنر سبی منیر احمد سومرونے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت عوام کو روزگار کی فراہمی کے لیے موثر اقدامات اٹھا رہی ہے

سبی، یکم دسمبر: اسسٹنٹ کمشنر سبی منیر احمد سومرونے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت عوام کو روزگار کی فراہمی کے لیے موثر اقدامات اٹھا رہی ہے۔ وزیراعظم احساس پروگرام کے تحت روزگار کی فراہمی کیلئے مستحق خاندانوں کی امداد قابل ستائش ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اخوت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام وزیراعظم احساس پروگرام کے تحت چیک تقسیم کرنے کی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔واضح رہے کہ سبی میں اخوت فاؤنڈیشن نے وزیراعظم کے احساس پروگرام کے تحت 101خاندانوں کو روزگار کی سہولیات کی فراہمی کیلے مجموعی طور پر 37لاکھ روپے بلاسود قرضہ فراہم کر دیاہے، اخوت فاؤنڈیشن کے ایریا مینیجر حافظ محمد کامران برانچ مینجر مجیب اللہ سیلاچی یونیٹ مینیجر سہیل سکندر نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا کہ سبی میں اخوت فاؤنڈیشن کے قیام کو نو سال ہوچکے ہیں اس عرصے میں اخوت فاؤنڈیشن نے ساڑھے آٹھ ہزار خاندانوں کو اکیس کروڑ بارہ لاکھ روپے بلاسود قرض جاری کیا۔ اخوت فاؤنڈیشن ایسے نادار افراد کی تلاش میں ہے جو محنتی ہیں کام کاج یا اپنا کاروبار کرنا چاہتے ہیں لیکن اس ضمن میں انکے پاس سرمایا نہیں ہوتا لہذا اخوت فاؤنڈیشن ایسے غریب اور باہمت افراد کو بلاسود قرضے جاری کرتا رہے تاکہ یہ لوگ اپنے پاؤں پر کھڑے ہوکر معاشرے میں برابری کے ساتھ زندگی بسر کرسکیں۔ آخر میں اسسٹنٹ کمشنر منیر احمد سومرو ودیگرنے مستحق خاندانوں میں امدادی چیک تقسیم کیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں