عراق، وزیر اعظم کے لیے نامزد محمد علاوی نے اپنا نام واپس لیا

0

بغداد(این این آئی)عراق کے نئے وزیر اعظم کے لیے نامزد امیدوار محمد علاوی نے اپنی امیدواری واپس لے لی ہے۔ یہ پیش رفت علاوی کی مجوزہ کابینہ کی منظوری کے لیے پارلیمان کا اجلاس ملتوی کردیے جانے کے چند گھنٹے بعد ہوئی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق محمد علاوی نے بطور امیدوار اپنا نام واپس لینے کی اطلاع ٹوئٹر پر دیتے ہوئے کہاکہ بعض سیاست دان میری راہ میں روڑے اٹکا رہے تھے۔علاوی نے عراقی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے لکھاکہ اگر میں مراعات دینے پر رضامند ہوجاتا تو میں اس وقت وزیر اعظم ہوتا۔ لیکن میں نے ملک کو ممکنہ پریشانیوں سے بچانے اور موجودہ بحران کو حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی۔ تاہم بات چیت کی راہ میں متعدد رکاوٹیں حائل ہوگئیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.