فروری 2020 کے دوران مہنگائی کی شرح میں 1.04 فیصد کمی، وفاقی ادارہ شماریات کے اعدادو شمار

0

 اسلام آباد (این این آئی)وفاقی ادارہ شماریات نے فروری 2020ء کیلئے مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیئے۔پیر کو جاری اعدادو شمار کے مطابق فروری 2020 کے دوران مہنگائی کی شرح میں 1.04 فیصد کمی دیکھی گئی ،فروری میں مہنگائی کی شرح فروری 2019ء کے مقابلے میں 12.40 فیصد رہی، رواں مالی سال جولائی فروری کے دوران مہنگائی کی شرح گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 11.70 فیصد رہی۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ماہ کے دوران سبزیوں کی قیمتوں میں 13 فیصد، خوردنی تیل 10، چینی 8، پھل 4 اوردالیں 2 فیصد تک مہنگی ہوئیں، ادارہ شماریات کے مطابق ایک ماہ میں ٹماٹر 60 فیصد، انڈے 26، ایل پی جی اور بجلی 13، سبزیاں 11 اور آٹا 5 ?فیصد سستا ہوا۔ ادارہ شماریات کے مطابق ایک سال میں پیاز 102 فیصد، دال مونگ 84، آلو 83، سبزیاں 62 فیصد مہنگی ہوئیں، ایک سال میں گیس چارجز 55 فیصد، دال ماش 51، مکھن 43، چینی 37، گھی 34، موٹرفیول 27، دال چنا 24 اور دال مسور 22 فیصد مہنگی ہوئی۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک سال میں ٹماٹر 61، انڈے 10 اور بجلی کے نرخ 4 فیصد سستے ہوئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.