الیکشن کمیشن میں دوسیاسی جماعتوں کے انٹراپارٹی انتخابات ،مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت سے 26مارچ تک جواب طلب

0

 اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن میں 2 سیاسی جماعتوں کے انٹراپارٹی انتخابات کا معاملہ ،الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت سے 26مارچ تک جواب طلب کرلیا ۔ پیر کو دور ان سماعت پاکستان مسلم لیگ کی جانب سے کوئی بھی الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہوا۔،الیکشن کمیشن نے پاکستان مسلم لیگ کے صدر چودھری شجاعت کو نوٹس جاری کررکھا ہے۔الیکشن کمیشن نے پاکستان مسلم لیگ کے صدر چودھری شجاعت سے 26 مارچ تک جواب طلب کرلیا۔مسلم لیگ فنکشنل کی جانب سے نمائندہ نے الیکشن کمیشن میں جواب جمع کرادیا،الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ فنکشنل کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب کا جائزہ لیکر نوٹس خارج کردیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.