برصغیر مسلمانوں کے حقوق کا استحصال ہو رہا ہے،سرتاج عزیز

0

 اسلام آباد (این این آئی) سابق مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ برصغیر مسلمانوں کے حقوق کا استحصال ہو رہا ہے،مسلم لیگ کے لیے سب سے بڑا چیلنج تھا مسلمانوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔ پیر کو تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ قائد اعظم کا اس قرارداد کو پیش کرنے میں اہم کردار تھا۔انہوںنے کہاکہ سب سے پہلا چیلنج قائد اعظم کیلئے تھا کہ برطانوی حکومت کو یہ باور کروایا جائے مسلم لیگ مسلمانوں کی صحیح ترجمان ہے۔ انہوںنے کہاکہ قائد اعظم نے یہ ثابت کیا مسلمانوں کو برصغیر میں کن مسائل کا سامنا ہے۔انہوںنے کہاکہ برصغیر مسلمانوں کے حقوق کا استحصال ہو رہا ہے،لکھنو سیشن میں مسلم لیگ کی بنیاد رکھی گی۔ انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ کے لیے سب سے بڑا چیلنج تھا مسلمانوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے

Leave A Reply

Your email address will not be published.