قائداعظم محمد علی جناح نے ہندتوا نظریہ سے قیام پاکستان سے قبل خبردار کیا تھا، مشاہد حسین سید

0

اسلام آباد (این این آئی)سینٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئر مین سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہاہے کہ قائداعظم محمد علی جناح نے ہندتوا نظریہ سے قیام پاکستان سے قبل خبردار کیا تھا۔ پیر کو قرارداد پاکستان کے 80 سال، قائد اعظم کو خراج تحسین پیش کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹ خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہاکہ قائداعظم کے پاس کوئی اسٹیبلشمنٹ کی یا مالی طاقت نہیں تھی۔ انہوںنے کہاکہ قائداعظم کے پاس عوام کی قوت تھی،قائداعظم کے پاس کردار، بہادری اور ایمان کی طاقت تھی۔ انہوںنے کہاکہ قائداعظم کے وژن نے بتا دیا تھا جو آج بھارت میں ہو رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ قائداعظم محمد علی جناح نے ہندتوا نظریہ سے قیام پاکستان سے قبل خبردار کیا تھا۔ انہوںنے کہاکہ قائداعظم نے پاکستان بنایا، کئی ملک آج تک آزاد نہیں ہو سکے۔ انہوںنے کہاکہ ہمیں قائداعظم کا شکر گزار ہونا چاہیے کہ آج ہم آزاد ملک میں سانس لے رہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ قائداعظم نے خواتین کو مساوی شراکت دار قرار دیا تھا۔ انہوںنے کہاکہ قائداعظم نے فرمایا کوئی قوم خواتین کو برابر کا شریک بنائے بغیر ترقی نہیں کر سکتی۔ انہوںنے کہاکہ قائد اعظم نے معصوم، آزادی کے متوالے بھگت سنگھ کا ساتھ دیا، ان کیلئے آواز اٹھائی۔ انہوںنے کہاکہ 23 مارچ 1940، کو قرارداد پاکستان اور فلسطینی مسلمانوں کیلئے قرارداد منظور ہوئی۔ انہوںنے کہاکہ قائداعظم نے ترک قائد مصطفی کمال اتاترک کی وفات کو قومی نقصان قرار دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.