کورونا وائرس،راولپنڈی میں 100 بستروں پر مشتمل اسپتال بنانے کا فیصلہ

0

 اسلام آباد (این این آئی)کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کے لیے راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے اہم قدم اٹھاتے ہوئے 100 بیڈز پر مشتمل اسپتال قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی (آر آئی یو) کے ایک حصے میں کورونا اسپیشل یونٹ بنایا جائے گا۔ ضلعی انتظامیہ نے 50 بستر آر آئی یو منتقل کردیے ہیں اور مزید 50 بستر کل پہنچا دیے جائیں گے جبکہ اسپتال کو آج ہی بڑی حد تک فعال کردیا جائے گا۔علاوہ ازیں وفاقی حکومت نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے اہم قدم اٹھاتے ہوئے تمام سرکاری اسپتالوں سے افرادی قوت کی تفصیلات طلب کرلی ہیں تاکہ عملے کی دستیابی کا جائزہ لیا جاسکے۔وائرس کے پھیلاؤ سے نمٹنے کیلئے اسپتالوں میں عملہ کی تعیناتی سمیت نئی بھرتیاں بھی کی جاسکتی ہے۔ وزارت صحت نے ماسک کی کمی کو پوراکرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر خواہشمند کمپنیوں کو ماسک کی تیاری کا لائسنس جاری کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.