دبئی سے خصوصی پرواز کے ذریعے 400 سے زائد افراد وطن پہنچ گئے، قرنطینہ سینٹرز منتقل

0

دبئی :  دبئی سے نجی ائیر لائن کی خصوصی پرواز کے ذریعے 400 سے زائد افراد پاکستان پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق دبئی سے خصوصی پرواز کے ذریعے 250 افراد پشاور اور 188 ملتان پہنچے جنہیں اسکریننگ اور طبی جانچ کے بعد قرنطینہ مراکز اور ہوٹل منتقل کردیا گیا۔ملتان پہنچنے والے 172مسافروں کو قرنطینہ سینٹر، 9 کو ہوٹل جب کہ 7کو نشتراسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔پشاور پہنچنے والے 250 مسافروں کی مکمل اسکریننگ اورطبی جانچ کی گئی جس کے بعد محکمہ صحت کی ٹیموں کیذریعے مسافروں کو قرنطینہ بھیج دیاگیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.