لاہور ریلوے اسٹیشن پر کھڑی قرنطینہ کوچ میں آگ بھڑک اٹھی، ڈی ایس لاہور کا انکوائری کا حکم

0

لاہور :  لاہور ریلوے اسٹیشن پر کھڑی قرنطینہ کوچ میں آگ بھڑک اٹھی، قرنطینہ کوچز میں کوئی بھی مریض موجود نہیں تھا، بند کوچز میں شارٹ سرکٹ سے آگ کیسے لگی، ڈی ایس لاہور نے انکوائری کا حکم دے دیا۔،پلیٹ فارم نمبر ایک پر کھڑی کوچ میں آگ ہفتہ کی صبح چھ بج کر پندرہ منٹ پر لگی، قرطینہ سینٹر کے لیے بنائی گئی کوچ نمبر 11289 میں آگ کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی گئی ہے، آگ لگنے والی کوچ میں بجھانیکیلئے فائر بریگیڈاور پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔موقع پر موجود پولیس اہلکاروں نے آگ لگنے والی کوچ کو دھکا لگا کر دوسری گاڑیوں سے علیحدہ کیا، آگ لگنے کے اس واقعہ میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم بند کوچ میں شارٹ سرکٹ کیسے ہوا یہ معمہ حل نہ ہوسکا۔ڈویڑنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور عامر نثار چوہدری نے معاملے کی انکوائری کا حکم دے دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.