پنجاب حکومت گندم خریداری کا 32 فیصد ہدف مکمل کر چکی ہے، فیاض الحسن چوہان

0

لاہور: وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پنجاب کی تمام ڈویژنز میں گندم خریداری جاری ہے۔ امسال حکومت نے ایک سو اٹھاون ارب سے زائد مالیت کی گندم خریدنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔اپنے بیان میں صوبائی وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت احسن طریقے سے گندم خریداری مہم جاری رکھے ہوئے ہے۔ تیس اپریل تک حکومت مقرر کردہ پیتالیس لاکھ میٹرک ٹین میں سے بتیس فیصد ٹارگٹ مکمل کر چکی ہے۔ چودہ سو فی من کے حساب سے کسانوں کو ان کی محنت کا پورا معاوضہ دیا جائے گا۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ کرونا وبا کے باعث ملکی معیشت شدید دباؤ کا شکار ہے۔ اس کے باوجود حکومت ضروری انتظامی امور اور عوام کو ریلیف دینے کی پوری کوشش کر رہی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے رمضان میں عوام کو خاطر خواہ ریلیف ملے گا۔صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایات پر فرنٹ لائن ورکرز کو اضافی الاؤنس دیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ فرنٹ لائن ورکرز کے لیے چار سے آٹھ ملین تک لائف انشورنس کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.