بے روزگار افراد کیلئے ویب پورٹل لاؤنچ کر دیا، رجسٹرڈ بے روزگار افراد کو 12 ہزار روپے دیے جائیں گے، وزیر اعظم

0

اسلام آباد:  وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم زیادہ سے زیادہ مستحقین میں فنڈز تقسیم کرنے کے خواہاں ہیں، لاک ڈاوَن سے بے روزگار افراد کی مشکلات سے آگاہ ہیں ،اب بے روزگار افراد اپنا نام رجسٹرکروائیں گے اور وہ صرف اتنا بتائیں گے کہ وہ کہاں کام کرتے تھے۔وزیر اعظم عمران خان نے روزگار پروگرام کے لیے پورٹل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ احساس کیش پروگرام بہترین منصوبہ ہے ہم نے 3 ہفتے میں 81 ارب روپے تقسیم کیے اور رقم نہایت غریب لوگوں میں تقسیم ہوئی۔انہوں نے کہا کہ لاک ڈاوَن سے بے روزگار افراد کی مشکلات سے آگاہ ہیں لیکن اب بے روزگار افراد اپنا نام رجسٹرکروائیں گے اور وہ صرف اتنا بتائیں گے کہ وہ کہاں کام کرتے تھے۔وزیر اعظم نے کہا کہ بے روزگار افراد کے لیے ویب پورٹل لاؤنچ کر دیا ہے اور تمام رجسٹرڈ بے روزگار افراد کو 12 ہزار روپے دیے جائیں گے جبکہ رقم کی تقسیم کے لیے شفافیت کو بھی دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ویب پورٹل میں کورونا کی وجہ سے بے روزگا ہونے والے افراد رجسٹر ہوسکیں گے۔ فنڈز زیادہ سے زیادہ مستحقین میں تقسیم کرنے کے خواہاں ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.