وزیر اعظم نے افغان مہاجرین کی امداد کیلئے عالمی فورمز پر آواز بلند کی ہے،افغان امن عمل میں پاکستان کلیدی کردار ادا کررہا ہے

0

اسلام آباد :  وفاقی وزیر شہر یار آفریدی نے کہا ہے کہ چین کی حکومت اور عوام کا شکرگزار ہو ں، انہوں نے میری درخواست پر افغان مہاجرین کیلئے فنڈز unhcr کو دئیے، 1500 خاندانوں کو خوراک کے پیکجز محض آغاز ہے، اس عمل کو آگے بڑھائیں گے۔ شہریار خان آفریدی نے افغان مہاجرین کو 1500 فوڈ پیکجز کی تقسیم کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وزیر اعظم عمران خان نے افغان مہاجرین کی امداد کیلئے عالمی فورمز پر آواز بلند کی ہے،افغان امن عمل میں پاکستان کلیدی کردار ادا کررہا ہے،چین اور جاپان کی حکومتوں کا شکرگزار ہوں جنہوں نے مہاجرین کیلئے فنڈز دییے ہیں،میری unhcr سے درخواست ہے کہ کیمپوں میں پھنسے افغان مہاجرین کیلئے خوراک کی فراہمی کو فوری یقینی بنائے،41 سال سے پاکستان افغان مہاجرین کی خدمت کررہا ہے، افغانستان سے اچھی خبریں آرہی ہیں،انشاء اللہ جلد افغانستان میں امن آیگا اور مہاجرین عزت اور احترام سے گھروں کو واپس جائیں گے۔شہریار خان آفریدی نے کہا انسانیت سب سے بالاتر ہے اور پاکستان مدینہ کی ریاست کے تحت ان مہاجرین کی امداد جاری رکھے گا، مخیر حضرات بھی آگے آئیں اور مہاجرین کی مدد کریں،وزیر اعظم عمران خان کے احساس پروگرام کی کامیابی کے بعد unhcr کی مدد سے افغان مہاجرین کی امداد کیلئے کیش بیسڈ انسینٹو کا جلد آغاز ہوگا جس کے پہلے مرحلے میں 36000 افغان مہاجر خاندانوں کو 12000 روپے دئیے جائیں گے۔شہریار خان آفریدی نے کہا دوسرے مرحلے میں ایک لاکھ افغان مہاجر خاندانوں تک پہنچایا جائے گا،حکومت پاکستان اپنے معاشی مسائل کے باوجود افغان مہاجرین کی امداد جاری رکھے گی، دشمن کی سازشوں کے باوجود پاک افغانستان دوستی مضبوط سے مضبوط تر ہوگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.