ایم ایس فاطمہ جناح ہسپتال ڈاکٹر صادق بلوچ نے لیبارٹری کی بندش سے متعلق میڈیا پر چلنے والی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ایک گھنٹے کے لئے کورونا لیبارٹری کو بند کرکے جراثیم کش اسپرے کیا ہے

0

کوئٹہ: ایم ایس فاطمہ جناح ہسپتال ڈاکٹر صادق بلوچ نے لیبارٹری کی بندش سے متعلق میڈیا پر چلنے والی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ایک گھنٹے کے لئے کورونا لیبارٹری کو بند کرکے جراثیم کش اسپرے کیا ہے تاکہ لیبارٹری کے عملہ سمیت آنے والے لوگ کورونا سے محفوظ رہ سکیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز میڈیا پر فاطمہ جناح ہسپتال میں قائم کورونا لیبارٹری کو 2 دن کے لئے بند کرنے سے متعلق خبر کی سختی سے تردید کی انہوں نے کہا کہ فاطمہ جناح ہسپتال میں قائم کورونا لیبارٹری میں روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں کورونا وائرس کے شعبہ میں نمونے لئے جاتے ہیں جس کی وجہ سے ہسپتال میں کورونا وائرس کے پھیلنے کا خدشہ ہوتا ہے جس کے پیش نظر ہر 24 گھنٹوں کے دوران ایک گھنٹے کیلئے کورونا لیبارٹری کو بند کرکے کورونا سے بچائو کے لئے جراثیم کش اسپرے کیا جاتا ہے تاکہ لیبارٹری میں موجود عملہ اور ہسپتال میں آنے والے افراد میں کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکا جاسکے تاہم میڈیا پر چلنے والی خبر درست نہیں ہے کسی بھی خبر چلانے سے پہلے ہسپتال انتظامیہ کی رائے جاننا ضروری ہے تاکہ موجودہ مشکل صورتحال میں عوام تک صحیح اور بامعنی خبریں پہنچائی جاسکیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.