بلوچستان میں کورونا وائرس کے مزید 36 کیسز سامنے آگئے ہیں جس کے بعد کورونا سے شکار افراد کی تعداد 1172 ہوگئی

0

کوئٹہ:  بلوچستان میں کورونا وائرس کے مزید 36 کیسز سامنے آگئے ہیں جس کے بعد کورونا سے شکار افراد کی تعداد 1172 ہوگئی وائرس سے شکار زیادہ تر افراد کا تعلق مقامی سطح پر ہے جبکہ کورونا سے مزید ایک شخص اپنی جان کی بازی ہار گیا اموات کی تعداد 19 ہوگئی محکمہ صحت بلوچستان کی جانب سے جاری کردہ نئے اعداد و شمار کے مطابق ہفتہ کے روز کوئٹہ میں مقامی سطح پر کورونا وائرس کے مزید 35 جبکہ ایک کیسز زیارت سے رپورٹ ہوا کورونا کے شکار مجموعی افراد کی تعداد 1172 تک پہنچ گئی جن میں مقامی سطح پر کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک ہزار 21 ہوگئی ہے وائرس سے پشین کا رہائشی جاں بحق ہوگیاجس کے بعد مجموعی طور پر وائرس سے اموات کی تعداد 19 ہوگئی نیشنل منسٹری آف ہیلتھ سے متعلق بلوچستان میں کورونا وائرس سے 51 ڈاکٹرز ‘ 4 نرسیں ‘ 35 دیگر ہیلتھ اسٹاف کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ محکمہ صحت کے 2 ملازم جاں بحق جبکہ 10 صحت یاب ہو چکے ہیں اس وقت فرنٹ لائنرز 79 طبی عملہ مختلف مقامات پر آئسولیٹ ہے محکمہ صحت کے مطابق اب تک 27915 کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں 15 ہزار 835 مشتبہ ہیں 8 ہزار 8 سو 73 افراد میں وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی وائرس سے 183 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ 21 سو 23 افراد کے نمونوں کی رپورٹ آنا باقی ہے محکمہ صحت کے مطابق بلوچستان کے 13 اضلاع وائرس کی لپیٹ میں ہیں متاثرہ اضلاع میں قائم قرنطینہ سینٹر میں ایک ہزار 19 افراد کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے جن میں ملک کے دیگر صوبوں سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شامل ہیں تمام افراد کو ہر 48 گھنٹوں کے دوران اسکریننگ کے عمل سے گزاراہ جاتا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.